Tuesday, 20 March 2018

طاہر تبسم درانی کی کتاب ’’وعدوں سے تکمیل تک ‘‘ کی تقریب رونمائی



مقامی ہوٹل میں معروف کالم نگار طاہر تبسم درانی کی کتاب ’’وعدوں سے تکمیل تک ‘‘ کی تقریب رونمائی

آل پاکستان رائٹر ایسو سی ایشن( اپوا )کے زیر اہتمام معروف کالم نگار طاہر تبسم درانی کی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پانچ سالہ دور میں مکمل کیے گئے میگا پراجیکٹس پر لکھی گئی کتاب ’وعدوں سے تکمیل تک‘ کی مقامی ہوٹل میں تقریب رونمائی ہوئی۔جس میں صوبائی وزیر سپیشل ایجوکیشن پنجاب چوہدری محمد شفیق ،چئیر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو محترمہ صبا صادق ،ایم این اے وحید عالم خان ،جنرل سیکر ٹیری پاکستان مسلم لیگ (ن) ٹریڈرزونگ زبیر احمد انصاری سمیت معروف کالم نگاروں حبیب اکرم،نجم ولی خان،گل نو خیز اختر،حافظ محمد مظفر محسن ،سید بدر سعید ،عقیل انجم اعوان اور نوید چوہدی شامل تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقرر ین نے مصنف کی لکھی گئی کتاب ’وعدوں سے تکمیل تک ‘سے متعلق اظہار خیال کیا۔چوہدری محمد شفیق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے نہ صرف لاہور بلکہ جنوبی پنجاب کے لوگوں کے لئے بھی بہت بڑے منصوبے مکمل کئے۔مخالفین جنوبی پنجاب میں جا کر دیکھیں ان کو سڑکوں کا جال،ہسپتالوں کی تعمیر اور یونیورسٹیوں کے لئے نئے تعمیر کیے گئے کیمپس ملیں گے ۔مخالفوں پر محض تنقید برائے تنقید اور طعنہ و تشنیع کے دور میں اچھے حکومتی اقدامات کو کتابی شکل دینا مصنف کا بہت بڑا کام ہے۔تقریب سے خطاب کے دوران چئیر پرسن چائلڈ پراٹیکشن بیورو صبا صادق نے کہا ہے کہ صحافی اور کالم نگار جہاں حکومت کی غلطیوں کی نشاندہی کرتے ہیں وہاں اچھے حکومتی اقدامات اور منصوبوں کو بھی اپنی تحریروں میں جگہ دیں۔سچ بیان کرنے کی جرات نے مصنف طاہر درانی کا صحافتی قد بڑھا دیا ہے۔
ایم این اے وحید عالم خان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم چینلز اور مختلف اخباری فورمز میں سیاسی مخالفین کے پروپیگنڈہ کا سامنا کرتے ہیں۔طاہر تبسم درانی کی یہ کتاب ہمارے لیے جواب تیار کرنے کا اچھا مواد مہیا کررہی ہے۔اس تقریب میں اپوا کے تمام عہدیداران بھی شریک تھے

0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنی رائے دیں ۔اور دوست احباب سے شئیر کریں۔

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Please post your comments

شکریہ ۔