پاکستان ادب پبلشرز کے روح رواں Sami Ullah Khan کی جانب سے بڑی محبتوں کے ساتھ بھیجی گئی چار کتابوں (وعدوں سے تکمیل تک، صدائے عِلم، شگوفہ سحر، Eve 2000 ) میں سے پہلی کتاب (وعدوں سے تکمیل) پر تفصیلی تبصرہ پیش خدمت ہے. کتابوں پر تبصرے سے پہلے پاکستان ادب پبلشرز کے بارے اتنا ضرور کہوں گا کہ اس مہنگائی کے دور میں یہ ادارہ کتاب دوستی کا صحیح حق ادا کر رہا ہے. ویسے تو ادارے کی شائع کردہ زیادہ تر کتابوں کی قیمت مارکیٹ کے لحاظ سے کافی کم ہے لیکن پاکستان ادب پبلشرز نے کچھ کتابیں no profit, no loss کی پالیسی کے تحت بھی شائع کی ہیں جو میرے خیال میں علمی و قلمی جہاد سے کم نہیں. کتابوں کی پرنٹنگ کا معیار بھی بہت اعلی ہے
محمد طاہر تبسم درانی کی کتاب ' وعدوں سے تکمیل تک' بنیادی طور پر موجودہ حکومت کے پنجاب سمیت پورے پاکستان میں تکمیل شدہ منصوبوں اور اصلاحات کی روداد ہے. کتاب کی خوبی یہ ہے کہ اس میں وفاق اور پنجاب حکومت کے مختلف منصوبوں اور اصلاحات کی ضروری تفصیلات کے ساتھ ساتھ انکی افادیت و اہمیت پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے. کتاب میں سی پیک منصوبہ، بھکھی پاور پلانٹ، ساہیوال کول پاور پلانٹ، خادم پنجاب سکول پروگرامز، میٹرو بسز منصوبے، اورنج لائن ٹرین منصوبہ، پنجاب موٹر بائیک ایمبولینس سروس، پنجاب سیف سٹی منصوبہ، صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے، پکیاں سڑکاں، سوکھے پینڈے، پاکستان کڈنی اینڈ لیور سنٹر، گریٹر اقبال پارک، چیف منسٹر سکالر شپ پروگرام، چائنہ اور ترکی لینگویج پروگرام، آن لائن وہیکل رجسٹریشن کی سہولت، اجالا پروگرام، ہنر مند افراد کے لئے بلا سود قرضہ سکیم، لیپ ٹاپ سکیم، ہیپاٹائٹس فری پاکستان، سپیڈو بس سروس، کسان پیکجز، ای روزگار ٹریننگ پروگرام، وزیر اعلی اپنا روزگار سکیم، بلوچستان کے طلبہ و طالبات کے لیے پنجاب ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈز اور دانش سکول سسٹم جیسے منصوبوں اور پروگرامز پر معلوماتی اور تجزیاتی تحریریں شامل ہیں
176 صفحات پر مشتمل کتاب میں موجودہ حکومت کے ترقیاتی و فلاحی منصوبوں اور پروگرامز پر تحریروں کے علاوہ کچھ اور تحریریں بھی ہیں لیکن ان تحریروں کا محور بھی حکومت کے کارنامے ہی ہیں. کچھ تحریریوں میں حکومت اور شریف خاندان پر ہونے والی تنقید کا مدلل جواب دیا گیا ہے. میرے نزدیک کتاب کی واحد خامی مصنف کی حد سے زیادہ مثبت اور تعمیری اپروچ ہے. اگر وہ حکومتی پراجیکٹس اور پروگرامز کی تعریف کے ساتھ ساتھ ان کا مثبت انداز میں تنقیدی جائزہ بھی لے لیتے تو یہ کتاب قدرے متوازن ہو جاتی.
کتاب کی سب سے بڑی خوبی اس کی کم قیمت ہے کہ پاکستان ادب پبلشرز نے یہ کتاب no profit, no loss کی پالیسی کے تحت چھاپی ہے. کتاب کی پرنٹڈ قیمت صرف 300 روپے ہے اور اگر کتاب گھر اس پر 30 فیصد بھی ڈسکاؤنٹ دیں تو یہ 200 روپے میں مل سکتی ہے. لاہور میں بک ہوم، کتاب سرائے اور ادارہ مطالعہ تاریخ، ملتان میں نیشنل بک فاؤنڈیشن، فیصل آباد میں مثالی کتاب گھر اور کراچی میں رنگِ ادب پبلیکیشنز سے یہ کتاب حاصل کی جا سکتی ہے. گھر بیٹھے کتاب منگوانے کے لئے ان نمبروں پر رابطہ کریں
04237245072
0619201281
03217830996
03452610434
پاکستان ادب پبلشرز سے براہ راست منگوانے کے لئے اس نمبر پر رابطہ کریں. 03339838177
0 comments:
اگر ممکن ہے تو اپنی رائے دیں ۔اور دوست احباب سے شئیر کریں۔
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔Please post your comments
شکریہ ۔