دھرنے چھوڑیں ترقی میں ہمارا ساتھ دیں
8 فروری 2017ء کی صبح جو کہ پنجاب کے ایک ضلع شیخوپورہ کی عوام کے لیئے خوشیوں کا پیغام لائی اور یقیناًخوشی پھیلانے سے زیادہ ہوتی ہے ، شیخوپورہ کی قریب ایک گاؤں جس کا نام بھکی ہے اور یہ فیصل آباد روڈ پر واقع ہےَ َ یہاں پر ایک پاور پلانٹ کا منصوبہ تکمیل کے مراحل میں ہے اور انشاء اللہ 2017ء میں یہ منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچ کر عوام کو بجلی کی بندش ا اور لوڈشیڈنگ کے عذاب سے جان چھڑانے میں مدد کا ر ثابت ہو گا۔
وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ عوام سے کیے وعدوں پر عمل درآمد کر رہے ہیں۔ شیخوپورہ بھکی تھرمل پلانٹ کے معائنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ان کا کہنا تھا کہ خوشی کا موقع ہے ہماری محنت رنگ لا رہی ہے بھکی پاور پلانٹ کا کام 84 فیصد مکمل ہو چکا ہے اس کے ساتھ ساتھ توانائی کے بہت سے منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچا دیے ہیں پاکستان میں تیزی سے ترقی کے منصوبوں پر کام ہو رہا ہے اور دنیا میں ایسے منصوبوں کی مثال دی جائے گی۔ یہ با ت بہت خو ش آیند ہے کہ ملک ترقی کی راہوں پر گامزن ہے اور انشا ء اللہ وہ دن دور نہیں جب پاکستان دنیا کے نقشے پر ترقی یا فتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہوگا سی پیک(پاک چین راہداری منصوبہ) جیسا منصوبہ پاکستان کی تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا، لوگ دبئی کو چھوڑ کر پاکستان میں اپنا بز نس کرنا فخر محسوس کریں گے ۔
میں اپنے قارئین کو یہ بتا تا جاؤں بھکی پاور پلانٹ 1180 میگا واٹ کا پراجیکٹ ہے اور ایل این جی سے چلنے والے اس بجلی گھر سے تقریباََ 1200 میگا واٹ بجلی پیدا ہو گی اس کی پیداوار سے قومی خزانے کو ایک اندازے کے مطابق 100 ارب روپے کی بچت ہوگی۔بھکی پاور پلانٹ بجلی کی لوڈ شیڈ نگ کے جن پر قابوپانے کا ایک عملی نمونہ ہے ۔ نواز لیگ کی حکومت میں ایسے ان گنت منصوبے ہیں جن پر تیزی سے کام جاری و ساری ہے اس کے ساتھ ساتھ اگر دیکھا جائے تو پاکستان میں امن قائم کرنے میں نوازحکومت نے ایک عملی کام کیا جس کے نتیجے میں آج ملک میں امن کی شمع روشن ہے اور ملک میں بد امنی کا خاتمہ ہورہا ہے ۔ جیسا کہ مثل مشہور ہے لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے، ایسے ہی بہت سی بیماریوں کا خاتمہ ایک دم سے مشکل کام ہے یہاں جب پورے آوے کا �آوہ ہی بگڑا پڑ ا ہو تو درست سمت میں لانے کے لیئے تھوڑا وقت درکار ہوتا ہے اس کام پر دن رات ایک کر کے لیڈران اپنی زمہ داریاں ادا کررہے ہیں ، ایک وقت تھا جب ہر روز پاکستان کی سر زمین دھماکوں سے لرز جاتی تھی کتنی ماؤں کے لخت جگر اور کنتی بیٹیوں کے باپ اور کتنی سہاگنوں کے سہاگ اجڑ جا تے تھے لیکن ایسی صورت حال میں جب ملک اتنہائی کمزور اور بد امنی کا شکار تھا تب نون حکومت نے اسے سمبھالا اور آج ملک میں دھماکوں کی جگہ مختلف ترقیاتی منصوبو ں کے افتتاحوں کے فیتے کاٹے جاتے ہیں لیکن مخالفین نت نئے نئے اندا ز میں روکاوٹیں ڈالتے ہیں ۔ پاکستان میں اگر تھوڑا پیچھے جا کر تاریخ میں دیکھیں تو بڑے بڑے شہروں میں 19-18 گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جاتی تھی جس سے بڑے تو کیا سکول جانے والے بچے بھے متاثر ہوتے تھے ، بزرگ شہری نماز وضو کے لیئے پانی کی بوند بوند کو ترستے تھے صرف بجلی کے جن پر قابو نہ پانے کی وجہ سے مگر اس حکومت نے اس پر نہ صرف کام کیا بلکہ عملی جامہ پہنا کر لوگوں کو اس عذاب سے نجات دلائی ۔
نون لیگ حکومت کے وزیر اعلیٰ پنجاب جو خود کو خادم اعلیٰ کہتے ہیں اگر ان کے ذکر یہاں نہ کیا تو ان کی محنت اور عوامی محبت کے جذبے کے ساتھ زیادتی ہوگی۔ اپنی بیماری کوبالا تاق رکھتے ہوئے صرف عوامی فلاح کے لئے 18-18گھنٹے کا م کرتے ہیں اور جہاں کسی کے ساتھ زیادتی ہوتی ہے وہاں ان کے دکھ میں برابر شریک ہوکر دکھ بانٹتے ہیں۔ عوام کی سہولت کے لیئے سستے بازار ، رمضان شریف میں سستے
رمضان بازاروں کا قیام اولین ترجیحح ہوتی ہے میں وزیر اعظم صاحب کے بیا ن سے بالکل اتفاق کرتا ہوں 2013ء سے پہلے جو لوڈ شیڈنگ کا حال تھا آج اس میں نمایاں کمی نظر آرہی ہے اور انشاء اللہ 2018ء سے پہلے اس کمی کو ہمیشہ کے لیئے ختم کر دیا جائے گا اور ملک میں اندھیرے ہمیشہ کے لیئے ختم ہو جائیں گے اور صرف لوڈ شیڈنگ ہی ختم نہیں ہوگی بلکہ اسے سستا مہیا کرنا بھی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔
بچھلے دورِ حکومت میں پیٹرول کی قیمتوں میں آئے روز ردوبدل ہوتا تھا جس نے عوام کو بے چین کر رکھا تھا ۔ 2013 ء کے بعد اس میں خاطر خواہ کمی آئی اور ایک مقرر ریٹ پر پیٹرول دستیاب ہے اس میں کوئی شک نہیں اتار چڑھاو زندگی کا حصہ ہے ایسے ہی اس میں بھی کمی بیشی آتی رہی لیکن وہ صورت حال پیدا نہیں ہوئی جو اس حکومت سے پہلے تھی۔میٹرو بس کا منصوبہ عوام دوست منصوبہ ہے جس سے براہ راست فائدہ عام آدمی کو ہوا ہے ۔ روزانہ کی بنیاد پر سفر کرنے والوں کو اس منصوبے نے بہت فائدہ دیا ، شاہدرہ سے جنرل ہسپتا ل یا قصور جانے والے لوگوں کو بہت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا تھا لوکل ٹرانسپورٹ(رکشہ، وین)سے اتنا لمبا سفر کر نا مشکل تھا اور بھاری بھر کم کرایہ ادا کرنے کے ساتھ دشورای اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا تھا مگر میٹروبس نے یہ سفر نہ صرف آسان کر دیا بلکہ معیا ری اور سستا سفر مہیا کیا، ایک اندازے کے مطابق تقربیاََ روزانہ اڑھائی لاکھ(250,000) مسافر اس سہولت سے مستفید ہوتے ہیں اور وزیر اعلی پنجاب کے اس عوام دوست منصونے کو سراہاتے ہیں اور شکریہ ادا کرتے ہیں۔ گرمیوں میں ٹھنڈا اورسردیوں میں گرم ماحول مہیا کیا اور عوام عزت اور احترام کے ساتھ اپنا سفر طے کرتی ہے ۔انشاء اللہ آنے والے دنوں میں مزید بہتری پیدا ہوگی اور پاکستان میں ایک روشن صبح ہوگی۔
0 comments:
اگر ممکن ہے تو اپنی رائے دیں ۔اور دوست احباب سے شئیر کریں۔
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔Please post your comments
شکریہ ۔